ہوٹل ملازمین کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ٹی ڈی سی پی مری نے ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ ملازمین کیلئے مفت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
پروگرام کا پہلا کورس آج سے کوہسار یونیورسٹی مری میں شروع کیا جا رہا ہے۔ شرکاء کو 15روزہ تھیوری کلاسز دی جائیں گی جن میں ہوٹل مینجمنٹ، گیسٹ ہینڈلنگ، ہاؤس کیپنگ، فوڈ اینڈ بیوریج سروس، اخلاقیات اور سیاحوں سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کے اصول شامل ہوں گے۔ تھیوری مکمل ہونے کے بعد شرکاء کو رمادہ ہوٹل مری میں 15دن کی عملی (پریکٹیکل) تربیت فراہم کی جائے گی۔