صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،پارلیمانی سیکرٹری صحت

صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،پارلیمانی سیکرٹری صحت

ممبر رکن اسمبلی نیلسن عظیم کا دورہ ڈریپ،متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے تمام اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عام عوام و الناس تک صحت کی بہتر سہولیات پہنچانے کی ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزارت صحت اس سلسلے میں عملی طور پر کردار ادا کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کو اچھی اور معیاری صحت کی سہولیات دستیاب ہوں،صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈریپ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبید اللہ نے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں