عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، حریت کانفرنس
تہاڑ جیل میں ضمیر کے قیدی شبیر شاہ، یاسین ملک اور دیگر کو خراج تحسین کی قرارداد پیش
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر اور جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اسلام آباد کی قیادت نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیں بالخصوص اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں، کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مکانات گرانے اور ز مینوں پر قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے، کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی قابض انتظامیہ کے ظلم و بربریت، فوجی تسلط معاشی معاشرتی اورثقافتی استحصال کس شکار ہیں، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، ہم افواج پاکستان اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں معرکہ بنیان مرصوص نے ہمارے سرفخر سے بلند کر دیئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے زیراہتمام منعقدہ یورپ چیپٹر کی چیئرپرسن ثمینہ ناز گل، ماہ نور راجہ، بلقیس صابر اور بلقیس گیلانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تہاڑ جیل میں ضمیر کے قیدی شبیر شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم، آنسیہ اندرابی اور تمام ہندوستان کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل نظر بندوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔