اسلام آباد میں امن و امان کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ
سکیورٹی مزید موثر،داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا یا جائے،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ایس پی سٹی سلیمان ظفرکی قیادت میں سٹی زون کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا، امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے، ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں ڈولفن کے دستے گشت پر مامور ہیں، کالے شیشے، غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔