تعلیمی شعبہ میں رشوت،کرپشن کے راستے بند کر دیئے،رانا سکندر

تعلیمی شعبہ میں رشوت،کرپشن کے راستے بند کر دیئے،رانا سکندر

سمارٹ نصاب متعارف کرا کر طلبہ کو درپیش مشکلات میں کمی کی،تعلیمی کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، اے پی پی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کر کے رشوت اور کرپشن کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں پنجاب سمیت خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ اور دیگر علاقوں سے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رانا سکندر نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، سیکرٹریز اور کنٹرولرز کی تقرری کے اشتہارات ایک ہفتے میں جاری کیے جائیں گے جبکہ نجی تعلیمی اداروں کو پانچ سالہ رجسٹریشن دینے کی بھی تیاری ہے۔ نجی شعبے کے اساتذہ کو بیرون ملک تربیتی پروگرامز میں شامل کیا جا رہا ہے اور آئی ٹی لیبز رکھنے والے نجی اداروں کیلئے 25ہزار گوگل سکالرشپس مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سمارٹ نصاب متعارف کرا کر طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات میں کمی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں