معاشی استحکام کیلئے پالیسیاں بنانیکی ضرورت، سیدال خان
قیمتی قدرتی وسائل کا مؤثر استعمال کرکے ملک ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہےڈپٹی چیئر مین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقات، عوامی ریلیف بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وفود نے ملاقات کی جس میں معاشی، سیاسی صورتحال اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد، بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے علاوہ وکلا، طلبہ، پروفیسرز، قبائلی عمائدین، ڈاکٹرز، سابق بیوروکریٹس، نوجوانوں، گولڈ اور منرلز کمپنیوں کے نمائندے، سابق و موجودہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔ وفود نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ سیدال خان نے کہا قیمتی قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر ایسی پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں جن سے قومی معیشت مستحکم ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جاسکے۔