ماڈل جیل کی تعمیر و انتظام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ زیرِ تعمیر ماڈل جیل کے انتظامی، سکیورٹی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماڈل جیل سے متعلق تمام انتظامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیر و انتظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماڈل جیل کو جدید سہولیات، مؤثر سکیورٹی نظام اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کیا جائے تاکہ قیدیوں کی بہتر نگہداشت، انسانی حقوق کے تحفظ، اصلاحی نظام کے فروغ اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اسلام آباد میں ٹریفک کے مؤثر انتظام، ٹریفک قوانین کے نفاذ، درپیش قانونی مسائل اور ان کے بروقت حل کا جائزہ لیا، انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی، قوانین کی خلاف ورزیوں کی بروقت نشاندہی اور ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے میں سیف سٹی کے مؤثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔