نومبر سے اب تک 82ہزار 545گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکو مت میں گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ کے اجراء کے عمل میں تیزی آگئی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور آسان سہولت فراہم کی جاسکے۔۔۔۔
اس حوالے سے یومیہ بنیادوں پر مرتب کی گئی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 13ایم ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر سے اب تک مجموعی طور پر 82ہزار 545گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں، 24گھنٹوں کے دوران مزید 1ہزار 986گاڑیوں کو ایم ٹیگز جاری کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ کے اجرا کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی مختلف شاہراہوں پر جدید ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر نصب کیے گئے یہ جدید ریڈرز ہر گاڑی کی ایم ٹیگ سٹیٹس کو خودکار نظام کے تحت سکین کریں گے، جس سے ٹریفک نظام کو موثر بنانے اور قوانین پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔