شکاری کتوں کے ذریعے خرگوش کا شکار کرنیوالوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار) شکاری کتوں کے ذریعے خرگوش کا شکار اور محکمہ وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کرنیوالے افراد کے خلاف چونترہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تاہم اثر ورسوخ کے حامل افراد سرکاری ملازمین سے الجھتے ہوئے کتوں سمیت موقع سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، مقدمہ سینئر وائلڈ لائف رینجرز اعجاز کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں پنجاب وائلڈ لائف پرو ٹیکشن ایکٹ و دیگر دفعات بھی شامل ہیں ، کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔