پاک ازبک تجارت کا حجم 450ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

 پاک ازبک تجارت کا حجم  450ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سہولت، تاشقند سے پروازوں میں اضافہ کر دیا ،ازبک سفیر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں ازبکستان کے سفیرعلی شیر تختائیف نے کہاہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سہولت، تاشقند سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں میں اضافہ اور آئندہ سال کراچی کے لیے فضائی رابطے کے آغاز سے عوامی روابط اور تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا نسٹ ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نے ازبکستان کے سفارت خانے کے اشتراک سے کتاب نیو ازبکستان شوکت مرزیایوف کا راستہ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔تقریب میں سفارت کاروں، پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2024 میں 404 ملین ڈالر رہا، جس کے رواں سال 450 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں