ریسکیو 1122مری نے حادثات کے 2467افراد کو سروسز فراہم کیں
مری (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رواں سال میں ریسکیو 1122کو 1905روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
2467افراد حادثات کا شکار ہوئے، تمام متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز مہیا کیں گئیں، ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق، 1093شدید زخمی اور 1364معمولی زخمی ہوئے، زیادہ تعداد کار اور موٹرسائیکل سواروں کی ہے۔ متاثرین میں 2103مرد اور 364خواتین شامل ہیں حادثات کی وجوہات میں تیز رفتاری، دوران ڈرائیونگ لاپرواہی، غلط موڑنا، بریک فیل ہونے سمیت دیگر وجوہات شامل ہیں۔