نوشہرہ، تیز رفتار رکشہ سڑک کنارے کھڑے شہری پر چڑھ گیا، موقع پر جاں بحق

نوشہرہ، تیز رفتار رکشہ سڑک کنارے کھڑے  شہری پر چڑھ گیا، موقع پر جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ آمان گڑھ سٹاپ پر تیز رفتار بے قابو رکشہ سٹرک کنارے بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر چڑھ گیا۔

بزرگ افغان مہاجر خان باچہ موقع پر جاں بحق۔ افغان مہاجر افغانستان منتقلی کے انتظامات کیلئے جا رہا تھا۔ باچہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں