اسلام آباد، 6 اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 6 اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں شالیمار، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، ہمک بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 39بوتلیں شراب، 111گرام آئس، مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں