رواں سال 1704مقامات پر فائر فائٹنگ کارروائیاں
ریسکیو 1122نے جنگلات میں آگ لگنے کے 59واقعات میں امداد دی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ریسکیو 1122راولپنڈی کے مطابق رواں سال آگ لگنے کے مجموعی طور پر 1,704واقعات رپورٹ ہوئے جن پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر امدادی اور فائر فائٹنگ کارروائیاں انجام دیں۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق آگ لگنے کے ان واقعات میں مجموعی طور پر 111افراد متاثر ہوئے جن میں 4افراد جان بحق، 44شدید زخمی جبکہ 63معمولی زخمی شامل ہیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیشتر واقعات میں آگ کو پھیلنے سے قبل ہی قابو میں کر لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور ضلعی ریسکیو انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث آگ لگنے کے ان واقعات میں تقریباً 2ارب 36کروڑ 30لاکھ روپے کے ممکنہ مالی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا گیا، جنگلات میں آگ لگنے کے 59واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔