شہریوں کیلئے بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے ،ایس ایس پی آپریشنز

شہریوں کیلئے بہترین سروس ڈیلیوری کو  یقینی بنایا جائے ،ایس ایس پی آپریشنز

راولپنڈی(اے پی پی)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق نے کہا ہے کہ تھانوں میں شہریوں کیلئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔۔

 شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں