سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 10لاکھ مسافروں کا سفر، 3000فلائٹ آپریشن

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 10لاکھ  مسافروں کا سفر، 3000فلائٹ آپریشن

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سیالکوٹ میں 2007سے فعال پاکستان کا پہلا نجی بین الاقوامی ائیر پورٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ لاکھوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔

سال 2025میں 10لاکھ کے قریب لوگوں نے ایئرپورٹ سے سفر کیا۔ تقریباََ 3000پروازیں آپریٹ ہوئیں، جن میں بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں شامل ہیں۔ 11 ائرلائنز اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے وہیں اس سال سب سے زیادہ فلائٹ آپریشن کرنے والی ائرلائن پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے تھی جس نے روں سال 2025میں 700سے زائد فلائٹ آپریشن کیا۔ چیئرمین سیال حسن کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کارکردگی اور سہولیات میں اپنی مثال آپ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں