مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ،جے سالک

مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت  کی اہم ضرورت ،جے سالک

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مسلم مسیحی اتحاد کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی۔۔

 بدامنی، مذہبی فرقہ واریت کے ماحول میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، پاکستان ایک کثیرالمذاہب اور کثیراللسانی ملک ہے جہاں مختلف مذاہب اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ امن، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں، وہ اس حوالے سے حضور اکرم ؐکے عہدنامے کی اہمیت پر ایک کتاب شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مذاہب کے درمیان نفرت اور غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کیا۔ جے سالک نے کہا اگر اسلام اور مسیحیت جیسے بڑے مذاہب ایک صفحے پر آ جائیں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں