دوران برفباری مددکیلئے مو ٹر وے پولیس کی اضافی نفری تعینات

دوران برفباری مددکیلئے مو ٹر وے پولیس کی اضافی نفری تعینات

سیکٹر کمانڈر مری و جوان سڑکوں پر موجود رہے ،گاڑ یوں کی محفوظ روانی یقینی بنا ئی

مری (نمائندہ دنیا) مری میں برفباری کی وجہ سے پیش آنیوالے مسائل سے نمٹنے اور شہریوں و سیاحوں کی مدد کیلئے موٹروے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ شدید موسمی حالات کے باوجود موٹروے پولیس کے افسران و جوان مسلسل سڑکوں پر موجود رہے۔ موٹروے پولیس مری کے مثالی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ شب مری اور گردونواح میں برف باری کے دوران صورتحال کنٹرول میں رہی۔ سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس مری ایس پی عدیل شہزاد نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی، گاڑیوں کی محفوظ روانی کو یقینی بنایا اور شہریوں کو بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جس کے باعث کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں