بیت الخلا میں جانیوالی خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانیوالا گرفتار
ملزم دوسرے بیت الخلا میں چھپ کر ویڈیو بناتے پکڑا گیا ،مقدمہ درج
راولپنڈی (احمد بھٹی) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سرکاری ہسپتال کے بیت الخلا میں رفع حاجت کیلئے جانے والی خواتین کی نازیبا و یڈیوز بنائے جانے کا انکشاف، خاتون کے شور پرسکیورٹی سٹاف نے ملزم کو پکڑکر ویڈیوز برآمد کر لیں، پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ۔ مدعی سکیورٹی سپروائزر نعمان مظہر نے بتایا کہ دن سوا گیارہ بجے کے قریب بیت الخلا کی جانب سے عورتوں کے شور کی آواز سن کر میں ہمراہ سٹاف وہاں گیا تو ایک خاتون نے بتایا کہ بیت الخلا میں چھپ کر کوئی شخص موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا، نشاندہی پر جب دوسرے واش روم کا دروازہ بجایا تو اندر سے مرد کی آواز آئی جس کو باہر بلایا، اس نے اپنا نام محمد خالد ولد محمد یوسف بتایا جس کے موبائل فون سے ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔