دوران برفباری موٹروے پولیس کی شاندار کارکردگی، افسر و جوان مدد کیلئے سڑکوں پر رہے
مری (نمائندہ دنیا) موسم سرما کی پہلی برفباری کے دوران موٹروے پولیس مری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۔۔۔
ٹریفک کی بہترین مینجمنٹ اور عوامی خدمت میں سر فہرست رہی، جس پر سیاحوں اور عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ برفباری، شدید موسمی حالات کے باوجود موٹروے پولیس کے افسران و جوان مسلسل سڑکوں پر موجود رہے، سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس مری ایس پی عدیل شہزاد نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔