دنگرام ہاؤسنگ منصوبہ 2027تک مکمل کیا جائیگا، وزیر ہاؤسنگ پختونخوا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ22ارب روپے کی لاگت سے۔۔۔
زیرتعمیر رہائشی منصوبہ دنگرام سوات کو اگست 2027تک مکمل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع سوات میں دنگرام ہاؤسنگ سکیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دنگرام ہاؤسنگ سکیم، خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کا مقصد سوات میں ایک جدید، منظم اور سہولیات سے آراستہ ایک رہائشی پرا جیکٹ کی تعمیر ہے۔