اسلام آباد، 24گھنٹے میں مزید 6625گاڑیوں کو ایم ٹیگ جا ری

اسلام آباد، 24گھنٹے میں مزید 6625گاڑیوں کو ایم ٹیگ جا ری

مجموعی تعداد 1لاکھ 13ہزارسے متجاوز، 16پوائنٹس پر خدمات جاری 15جنوری کے بعد کسی گاڑی کو شہر میں داخل نہیں ہونے دینگے، ڈی سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 6625 مزید گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں ایم ٹیگ لگائی جانے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 13ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسلام آباد میں 15جنوری کو ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ ہے۔ این ایچ اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے شہر میں قائم 16ایم ٹیگ پوائنٹس پر خدمات بدستور جاری ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ 15جنوری کے بعد بغیر ایم ٹیگ والی کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں