ٹیکسلا کے علاقہ میں لین دین تنازع پر نوجوان قتل
تلخ کلامی پر توقیر نے منیب پر فائرنگ کر دی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب
راولپنڈی (خبرنگار) شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے مغل مارکیٹ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 24سالہ منیب کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول منیب اور ملزم توقیر کے درمیان رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان 31دسمبر کو بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ملزم اور مقتول کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے فائرنگ کر دی، گولیاں مقتول کو چھاتی، بازو، پسلیوں اور پیٹ میں لگیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔