آئی جی اسلام آباد سے سپیشل پرسن بائیکر مصطفی علی کی ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے اپنے دفتر میں پولیو سے متاثرہ نیشنل اور ۔۔۔
انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن، گولڈ میڈلسٹ اور پہلے قومی ریکارڈ ہولڈر سپیشل پرسن بائیکر مصطفی علی نے ملاقات کی۔ مصطفی علی نے ’’معرکہ حق، بنیان المرصوص نیشنل رائیڈ‘‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کراچی سے کیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد نے مصطفی علی کی ہمت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔