ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں سینٹورس مال کی تعمیر کا معاہدہ
جدید مال کے قیام سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے، سردار عمر تنویر
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈی ایچ اے گوجرانوالہ اور سردار گروپ آف کمپنیز کے درمیان سینٹورس مال کی تعمیر کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت گوجرانوالہ میں بین الاقوامی معیار کے سینٹورس شاپنگ مال کی تعمیر کی جائیگی۔ سردار عمر تنویر خان نے کہا ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں جدید مال سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ڈی ایچ اے کے گولڈن ٹرائی اینگل میں ایک نیا تجارتی سنگِ میل قائم ہونے جا رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب میں سردار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سردار عمر تنویر خان، ڈی ایچ اے کی جانب سے بریگیڈ یئر (ر) وقار، بریگیڈ یئر (ر) خورشید اور ڈاکٹر بلال سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سی ای او سردار گروپ سردار عمر تنویر خان اور ڈی ایچ اے کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔