راولپنڈی میں ٹریفک حادثات، 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
حادثات اڈیالہ روڈ اور ڈھیری حسن آباد میں ہوئے، مقدمات درج
راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ اڈیالہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار عبدالرؤف حادثہ کا شکار ہو گیا جبکہ ڈھیری حسن آباد چوک میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل سوار بلال خان اور ظاہر خان شاید زخمی ہو گئے، ہسپتال منتقلی کے دوران بلال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مقدمات درج کر لیے گئے۔