سپورٹس بورڈ ملازمین کے مسائل حل کرے،شمس الرحمن سواتی

سپورٹس بورڈ ملازمین کے مسائل حل کرے،شمس الرحمن سواتی

انتقامی کارروا ئیاں حالات مزید خراب کر سکتی ہیں، صدر لیبر فیڈریشن

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمٰن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ این آئی آر سی کے واضح احکامات کے باوجود ملازمین کو ان کے قانونی اور آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے اور یونین نمائندگان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو نہ صرف مزدور دشمن رویہ ہے بلکہ حالات کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کو قانون اور انصاف کے مطابق حل کرے۔ ملک بھر خصوصاً پنجاب میں سرکاری ملازمین پہلے ہی اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں اور پنجاب لیبر کوڈ کے ذریعے مزدوروں کے بنیادی حقوق محدود کیے جانے پر محنت کش طبقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں