مری، کرایہ داروں کو رجسٹریشن کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت
مری (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری رضا تنویر کا کہنا تھا کہ ضلع مری پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے پیش نظر باقاعدہ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
تمام مکان مالکان، دکانداروں اور جائیداد مالکان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنے کرایہ داروں کی رجسٹریشن متعلقہ پولیس سٹیشن میں مکمل کروائیں۔ اسی طرح تمام دکاندار اور کاروباری حضرات اپنے ہاں کام کرنے والے ملازمین اور ورکرز کی رجسٹریشن بھی متعلقہ تھانے میں یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں آخری مرتبہ ایک ہفتے کا وقت دیا جا رہا ہے، اس مدت کے بعد جو افراد قانون کی تعمیل نہیں کریں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے۔