اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 43جرائم پیشہ افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 43جرائم پیشہ افراد تھانے بند

346گھرانوں کی چیکنگ، 37موٹرسائیکلیں اور 2گاڑیاں بھی تھانے منتقل

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ تھانہ کورال، تھانہ سمبل، آبپارہ، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ گولڑہ، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی نگرانی میں انجام دیئے گئے۔ اس دوران لیڈیز پولیس نے بھی فعال حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران 784افراد اور 346گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ 52دوکانوں اور 3ہوٹلوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ مزید برآں 280موٹر سائیکلیں اور 115گاڑیاں بھی چیک کی گئیں، پولیس نے 43مشکوک افراد، 37موٹرسائیکلیں اور 2گاڑیاں مزید جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں منتقل کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں