اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،80مشکوک افراد تھانے بند
565گھرانوں،77دکانوں،18ہو ٹلز،215مو ٹرسائیکلوں ،90گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران 1,266افراد،565گھرانوں،77دکانوں،18ہو ٹلز،215مو ٹرسائیکلوں اور90 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ80مشکوک افراداور30 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 13 جر ائم پیشہ عنا صرکی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے اسلحہ و منشیا ت بھی برآمدکرلی گئی۔