بیل آئوٹ پیکیج ،رقم نہ ملنے سے قائد اعظم یونیورسٹی مالی مشکلات کا شکار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ بیل آؤٹ پیکیج کی باقی ماندہ رقم کے اجراء میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رقم کی عدم ادائیگی نے یونیورسٹی کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے ۔اے ایس اے کے مطابق باقی ماندہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یونیورسٹی کو اپنے روزمرہ کے انتظامی اور تعلیمی امور چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ متعدد واجبات اور ادائیگیاں التوا کا شکار ہیں جبکہ یوٹیلٹی بلز، مرمت و دیکھ بھال اور دیگر بنیادی تعلیمی و انتظامی اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ موجودہ مالی مشکلات یونیورسٹی کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کا خدشہ پیدا کر رہی ہیں۔