لفٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

لفٹ کے بہانے شہریوں  کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے شہریوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

زیر حراست ملزم سے 25لاکھ روپے مالیت کے 5تولہ طلائی زیورات، نقدی 4لاکھ 61 ہزار 330روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں