ملہال مغلاں میں قبرستان کے قریب فائرنگ، 35 سالہ شخص جاں بحق
چکوال(این این آئی)ملہال مغلاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا تاہم شہری موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملہال مغلاں کے قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ مدثر حسین جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر سین اسیسمنٹ کی۔