راولپنڈی ،پانی کے ٹینکر نے سرکاری ملازم کو کچل ڈالا،موقع پر جاں بحق
راولپنڈی(خبر نگار)جھنڈا چیچی کے قریب پانی کے ٹینکر نے سرکاری ملازم کو کچل ڈالا، بدقسمت شخص موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔
محمد کامران نامی شخص ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا ملازم ہے ، ریسیکو حکام نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔