سنگین جرائم میں ملوث 18 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار
کر اچی کمپنی، ترنول، کو رال، بنی گا لہ، آ بپا رہ، کھنہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے جاری جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 18مجرمان اشتہاریوں سمیت 33جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں کر اچی کمپنی، ترنول، کو رال، بنی گا لہ، آ بپا رہ، کھنہ، سنگجانی، کھنہ، کورال اور لوہی بھیر پولیس نے 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 640گر ام آ ئس، 20بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے نو پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔