اسلام آباد ، راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان گرفتار

اسلام آباد ، راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے۔۔۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تھانہ ہمک پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھینے گئے مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں