آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 28مارچ کو طلب
اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 28 مارچ کو طلب کرلیا۔
کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول، ٹائم لائن اور اہم مراحل پر بریفنگ دی جائے گی۔