نئے تعینات ہونیوالے سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ نے چارج سنبھال لیا

نئے تعینات ہونیوالے سی ای او ایجوکیشن  یاسین بلوچ نے چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ نے چارج سنبھال لیا۔

سکول ایجوکیشن پنشنرزایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل شفیق بھلوالیہ کی قیادت میں وفد نے ان سے ملاقات کی اورانہیں چارج سنبھالنے پر مبارک باددی اورانہیں اساتذہ و ملازمین کو تعلیمی دفاتر میں درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن یاسین خان بلوچ نے یقین دلایا کہ اساتذہ اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں