پاکستان ترک یونیورسٹی فیئر 30مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

 پاکستان ترک یونیورسٹی فیئر 30مارچ  سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان -ترک یونیورسٹی فیئر اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

میلہ 30 مارچ کو مقامی ہوٹل جبکہ اس کا دوسرا سیشن یکم اپریل کو لاہور میں ہوگا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ منتظمین کے مطابق ترکیہ کی تقریباً 20 جامعات اس میلے میں شرکت کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں