ورچوئل یونیورسٹی ،داخلوں کے لیے 27 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

ورچوئل یونیورسٹی ،داخلوں کے  لیے 27 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ورچوئل یونیورسٹی نے بہار 2026 سیشن کے داخلوں کے لیے 27 مارچ کو آخری تاریخ مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ساتھ ہی طلبہ و طالبات کو تاکید کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے درخواست فارم جمع کروا کر داخلے کے عمل کو مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ جامعہ اس وقت سو سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کر رہی ہے جن میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، چار سالہ بیچلرز ڈگری پروگرامز اور مختلف ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔ یہ پروگرامز کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، ایجوکیشن، سائیکالوجی ، ماس کمیونیکیشن اور اکنامکس جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں