ہری پور:شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، 3ملزمان گرفتار
ہری پور (دنیا نیوز) شادی میں ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی کے بعد پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ڈی پی او ہری پور نے شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کا نوٹس لے لیا، سرائے صالح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔