گھریلو ملازمہ پر 25کروڑ چوری کیس ،گرفتارشوہر کیس سے ڈسچارج
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت نے گھریلو ملازمہ پر 25کروڑ چوری کے۔۔۔
کیس میں بریت کے بعد گرفتار شوہر مدثر کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم مدثر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر عدالت پیش کیا، عدالت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق ملزم مدثر کے خلاف کوئی ٹھوس یا قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں، عدالت ملزم مدثر کی اہلیہ رخسانہ بی بی کو مقدمہ سے بری کر چکی ہے، رخسانہ بی بی نے شوہر کے اغوا پر ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائرکی تھی۔