فرائض میں غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،یاسین بلوچ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)سی ای او ایجوکیشنرراولپنڈی یاسین بلوچ نے کہا کہ اپنے فرائض میں کوتاہی اور غفلت کا ارتکاب کرنے والے ذمہ داران کے خلاف اب زیرو ٹالرنس فارمولا کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ایجوکیشن پیشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل شفیق بھلوالیہ سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر شفیق بھلوالیہ نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ دفاتر میں اساتذہ وملازمین کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے روزمرہ کی ڈاک کی ترسیل میں شفافیت اور بہتری لائی جائے ۔