مظفرآباد ، محکمہ مال کے پٹواریوں کی تقرریاں منسوخ کرنیکا حکم

مظفرآباد ، محکمہ مال کے پٹواریوں کی تقرریاں منسوخ کرنیکا حکم

مظفرآباد (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ نے بدوں اشتہار 1990سے تعینات محکمہ مال کے جملہ پٹواریوں کی تقرریاں خلاف میرٹ قرار دیکر تقرریاں منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔

، جج عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس خالد رشید کا تاریخی فیصلہ، رٹ پٹیشن عنوانی عزام رف وغیرہ بنام ڈپٹی کمشنر سدھنوتی وغیرہ اور عرفان اسلم وغیرہ بنام ڈپٹی کمشنر سدھنوتی وغیرہ کا فیصلہ سنادیا گیا، جس کے مطابق سدھنوتی کے پٹواریوں کے علاہ 1990سے لے کر آج تک آزادکشمیر بھرمیں جتنے بھی پٹواری بغیر اشتہار کے تعینات کیے گے تھے کی تقرریوں قانون کے مغائرقرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیں ۔عدالت نے عدالتی احکامات میں تساہل برتنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے خلاف روبکار عدالت قائم کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں