جہلم کو گرد و غبار سے پاک کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ،ڈپٹی کمشنر
جہلم (اے پی پی) \"ستھرا پنجاب\" ویژن کی تکمیل اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کو گرد و غبار سے۔۔۔
پاک کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 10 تا 11 اپریل تحصیل جہلم کے شہری و دیہی علاقوں میں دو روزہ خصوصی \"زیرو ویسٹ\" مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی کے نظام کو مثالی بنایا جا سکے ۔اس خصوصی مہم کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم کریں گے ۔