راولپنڈی ، دس سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے مجرم کو عمر قید و جرمانہ
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دس سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر۔۔۔
عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔جمعرات کو ضلعی عدالت نے مجرم ذیشان کو زیادتی کے جرم میں عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،زیر دفعہ367اے ت پ میں 10 سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2025میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا ۔