مردان ، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
پشاور (اے پی پی) مردان کے علاقہ مقام شریف آباد علی خان کلے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔
ترجمان ریسکیو1122 مردان کے مطابق حادثہ رات کے وقت بجلی کی تار کاٹنے کے دوران پیش آیا ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔