کلرسیداں ،اسسٹنٹ کمشنر صدر کا یونین کونسل ساگری کا دورہ ،صفائی آپریشنز کا جائزہ
کلرسیداں (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کلرسیداں کے نواحی علاقے یونین کونسل ساگری کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری صفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں موجود صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے گفتگو کرتے ہوئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور کام میں تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔