خیبر،باڑہ بر قمبر خیل میں برساتی تالاب میں 14سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق

خیبر،باڑہ بر قمبر خیل میں برساتی تالاب  میں 14سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق

پشاور (اے پی پی) ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ بر قمبر خیل علاقہ نہر غاڑہ شینکو میں برساتی تالاب میں 14 سالہ لڑکا عمر ولد خان محمد نامعلوم وجوہات کی۔۔۔

 بنا پر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ترجمان ریسکیو1122 خیبر کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تلاش کا عمل شروع کردیا ۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے چند ہی لمحوں میں لڑکے کی نعش کو ریکور کرکے ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں