صحافی برادری کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند :رانا فیاض
پاکستان نے بہترین سفارتکاری سے دنیا کو بڑی جنگ سے بچا لیا:سمبڑیال میں خطاب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)پاکستان نے بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچا لیا۔صحافی برادری کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا خوش آئند ہے ۔پریس کلب سمبڑیال کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا فیاض نے سمبڑیال کے تمام صحافتی گروپس کے متحد ہونے کے اقدام کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا اورکہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کر کے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا لوہا منوایا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔سمبڑیال پریس کلب پہنچنے پر ڈائریکٹر ایئر سیال نعیم صدیقی، شیخ ثنااﷲ، فیض احمد بیلوی، نوید مغل،چودھری شکیل ودیگرنے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔تقریب سے چیئرمین پریس کلب رانا ریاض، شیخ شفیق الرحمن، راؤ شہزاد یامین،نعمان اکبر گھمن،مقصود الٰہی بوبی، ناصر وڑائچ، جمشید اسلم چیمہ، رانا شاھد محمود،شیخ ذوالفقار، انصر محمود، عقیل چیمہ و دیگر صحافیوں نے اپنے اختلافات ختم کر کے رانا ریاض پر اتفاق رائے سے اعتماد کا اظہار کیا۔تقریب میں سابق چیئرمین پی اے سی پنجاب عظیم نوری گھمن، سابق ناظمین رانا گل نواز، رانا دلشاد و دیگرشخصیات نے شرکت کی۔